ٹنڈومحمد خان ،سونپاری کے درجنوں رہائشیوںطگ کااحتجاج

89

ٹنڈو محمد خان(این این آئی)ٹنڈو محمد خان کے علاقے سونپاری کے درجنوں رہائشیوں نے مکانات خالی کرانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور میونسپل آفس کے سامنے کیمپ لگا کر علامتی بھوک ہڑتال کی گئی۔ اس موقع پر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رہنما پیر احمد سعید جان سرہندی، جسقم کے ضلعی صدر ظہور ہالیپوٹہ، علاقہ مکین زوہیب جمالی اور عظیمی بروہی ودیگر نے کہا کہ پیپلز کالونی سونپاری کا علاقہ ماضی میں صرف شہر کے ڈرینج کی نکاسی کیلئے استعمال کیا جاتا تھا اور بارشوں کے دوران بھی اسے استعمال کیا جاتا تھا جس کے بعد سونپاری کے علاقے کو غیر قانونی طور پر قبضہ کر کے اس کی شکل تبدیل کر دی گئی ہے اور اب نصف صدی سے وہاں پر رہنے والے غریب مزدور طبقے سے تعلق رکھنے والے غریب افراد کو بیدخل کرنے کیلئے بلڈر مافیا چڑھائی کر رہے ہیں اور زبردستی لوگوں کو گھروں سے نکال رہے ہیں جبکہ ہراساں کرتے ہوئے جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنے کیلئے دھمکیاں دی جارہی ہیں جوکہ غریبوں کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا نوٹس لے کر غیر قانونی طریقے سے گھروں سے بیدجل کرنے والے بلڈر مافیا کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔