بزنس کمیونٹی کے مسائل کو تیزی سے حل کیا جا ئے

26

فیصل آباد (کامرس ڈیسک) فیصل آباد چیمبرآف کامرس کے صدر ریحان نسیم بھراڑہ نے کہا ہے کہ فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری معاشی پالیسی سازی کیلئے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے ساتھ مل کرمشترکہ جدوجہد کرے گا تاکہ بزنس کمیونٹی کے مسائل کو تیزی سے حل کیا جا سکے۔انہوں نے کراچی چیمبر کے صدر محمد جاوید بلوانی سے ملاقات کے دوران فیصل آباد اور کراچی چیمبر ملک کے دوسرے چیمبرزکے ساتھ مل کر حکومت سے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلہ میں تعاون کریں گے تاکہ معاشی اہداف کو حاصل کیا جا سکے۔انہوں نے مزید کہاکہ مسائل کے حل کے لئے باہمی رابطوں کو مستحکم بنایا جائے گا اور ایسی پالیسیاں تشکیل دی جائیں گی جن سے صنعت و تجارت کے لئے زیادہ سے زیادہ آسانیاں پیدا کی جا سکیں۔