ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا رہا

105

عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے پاکستان کو ممکنہ طور پر مالیاتی تعاون ملنے کی امید کی خبروں سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 28پیسے کی کمی سے 278روپے 36پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔اختتامی لمحات میں معیشت میں طلب بڑھنے سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 06 پیسے کے اضافے سے 278 روپے 70 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 08پیسے کی کمی سے 278روپے 56پیسے کی سطح پر بند ہوئی ۔