ٹرمپ نے بائیڈن کو امریکاکا بدترین صدر قرار دے دیا

37

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سبکدوش ہونے والے صدر جو بائیڈن پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہیں امریکی تاریخ کا بدترین صدر قرار دیا۔ ٹرمپ نے بائیڈن کی اوپن بارڈر پالیسی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ان کی قیادت میں امریکا عالمی سطح پر مذاق کا نشانہ بن گیا ۔ بائیڈن کی بارڈر پالیسی سے نہ صرف دہشت گردی میں مزید اضافہ ہوگا بلکہ پرتشدد جرائم بھی بڑھیں گے۔