گھانا کے بازار میں آتشزدگی100سے زائد دکانیں خاکستر

143
گھانامیں آتش زدگی کے باعث دکانیں اور سامان خاکستر ہوگیا ہے

اکرا (انٹرنیشنل ڈیسک) مغربی افریقی ملک گھانا کے دارالحکومت اکرا کے بازار میں آتش زدگی سے 100 سے زائد دکانیں تباہ ہو گئیں۔ واقعہ دارالحکومت کے سب سے بڑے بازارکانٹامنٹو میں رات گئے پیش آیا۔ فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے کئی گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا ، تا ہم آتشزدگی کے نتیجے میں 100 سے زائد دکانیں خاکستر ہوگئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہے۔