صوبہ کے چھ ڈویژن میں ہر ایک ڈویژن کے پانچ اداروں کو ماڈل انسٹیٹیوٹ بنانے کا باقاعدہ فیصلہ

55

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی/ سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (STEVTA) کے چیئرپرسن جنید بلند نے اتھارٹی کے ایک اہم اجلاس کی قیادت کی۔ STEVTA کے ہیڈکوارٹر کراچی میں منعقد ہونے والے اجلاس میں منیجنگ ڈائریکٹر STEVTA منور علی مٹھانی، ڈائریکٹر ہیومن ریسورسز ذوالفقار جتوئی اور ڈائریکٹر اکیڈمکس و ٹریننگ یوسف بلوچ نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران صوبہ کے چھ ڈویژن میں ہر ایک ڈویژن کے پانچ اداروں کو ماڈل انسٹیٹیوٹ بنانے کا باقاعدہ فیصلہ کیا گیا۔