اعلیٰ عدلیہ میں ججزکی تعیناتیوں پر جوڈیشل کمیشن کااجلاس طلب

254

اسلام آباد(آن لائن )اعلیٰ عدلیہ میں ججزکی تعیناتیوں کے بارے میں جوڈیشل کمیشن کااجلاس طلب کرلیاگیاہے ،اسلام آباد اور بلوچستان ہائی کورٹ میں ججزکی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن اجلاس 17 جنوری کو طلب کیا گیاہے ،جبکہ سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کا اجلاس 23 جنوری،پشاور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کا اجلاس یکم فروری اور لاہور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کا اجلاس 6 فروری کو ہو گا۔تفصیلات کے مطابق طلب کیے
جانے والے جوڈیشل اجلاس کی صدارت چیف جسٹس ےحییٰ آفریدی کریں گے جبکہ اس میں جسٹس منصور علی شاہ سمیت دیگرسینئر ججزاور کمیشن کے دیگرارکان شریک ہوں گے ،اسلام آباد ہائیکورٹ میں 4 ایڈیشنل ججز کےلیے نامزدگیاں پر غور ہوگا،سندھ ہائیکورٹ میں 12 ایڈیشنل ججز کےلیے نامزدگیاں پر غور ہوگا،لاہور ہائیکورٹ میں 10 ایڈیشنل کےلیے نامزدگیاں پر غور ہوگا،پشاور ہائیکورٹ میں 9 ایڈیشنل ججز کےلیے نامزدگیاں غور ہوگا،بلوچستان ہائیکورٹ میں 3 ایڈیشنل کےلیے نامزدگیاں پر غور ہوگا،ملک
کی پانچوں ہائی کورٹس میں 38 ججز کی تعیناتیوں کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن میں آج نامزدگیاں بھجوائی گئی ہیں۔
ججز تعیناتی