حکومت پائیدار ترقی کے ا ہداف کے حصول کے لئے کوشاں ہے،  احسن اقبال

106
inquiry committee

اسلام آباد: وفاقی وزیر م منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کاکہنا ہے کہ حکومت پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے کوشاں ہے، اڑان پاکستان منصوبہ ملک کو معاشی ٹیک آف دے گا،  منصوبے پر عملدرآمد کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ اڑان پاکستان منصوبے اور ای فائیو ایز کے لائحہ عمل سے پاکستان 2047ء تک تین کھرب ڈالر کی معیشت بن جائے گا ۔ ہمیں اپنی معیشت کا رخ برآمدات کی طرف موڑنا ہے ۔

انہوں نے مزید کہاکہ اے آئی موجودہ دور میں معاشی ترقی میں بنیاد کی حامل بنتی جا رہی ہے اس پر ہمیں کام کرنا ہے۔ ماحولیاتی تبدیلی جیسے چیلنج پر بھی قابو بنانے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔ ایک ہزار زرعی ماہرین کو تربیت کے لئے چین بھیج رہے ہیں۔

وفاقی وزیر کاکہنا تھا کہ میڈ ان پاکستان دنیا بھر میں متعارف کرائیں گے، ہمیں تعلیم کے شعبے میں بھی بڑا چیلنج درپیش ہے ۔ اس وقت ڈھائی کروڑ بچے اسکولوں سے باہر ہیں، ان کو تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔