بانی پی ٹی آئی کو سزا ہو بھی جاتی ہے تو مذاکرات جاری رہیں گے،  وقاص اکرم

98

پشاور:سیکریٹری اطلاعات تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان کوسزا ہوبھی جاتی ہے تو مذاکرات کا عمل جاری رہےگا، حکومتی وزرا اوورسیز پاکستانیوں کو پاسپورٹ بلاک کرنے کی دھمکیاں دیتے ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ ناروا سلوک کیا جا رہا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے وقاص اکرم نے کہاکہ  سول نافرمانی تحریک پاکستان نہیں فارم 47 حکومت کے خلاف ہے، اوورسیزپاکستانی حکومت کی فسطائیت سے گھبرانے والے نہیں،بانی واضح کہہ چکے ہیں 9 مئی، 26 نومبر پر جوڈیشل کمیشن، قیدیوں کی رہائی ہمارا مطالبہ ہے، 190 ملین پاونڈ کیس، سزا نہیں ہوگی بریت کا کیس ہے۔

سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی نے کہا کہ جن کے پاس عوامی مینڈیٹ نہیں انہیں حکومت دے دی گئی، انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی گئی، سول کا ملٹری ٹرائل کیا گیا، تحریک انصاف مسلح تنظیم نہیں یہ ملک کی بڑی سیاسی جماعت ہے، سول نافرمانی تحریک کی نہ واپسی ہے نہ لچک دکھائیں گے، مذاکرات میں جو مطالبات پیش کئے گئے ہیں سول نافرمانی تحریک ان سے مشروط ہے۔