ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں اضافہ کردیا ہے،  پارلیمانی اپوزیشن لیڈر

92

اسلام آباد:تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) رہنما عمر ایوب کاکہنا ہے کہ مذاکرات میں ہم نے حکومت کو واضح کردیا ہےکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سمیت دیگر کارکنان کی رہائی اور 9 مئی اور 26 نومبر کے حوالے سے کمیشن کا قیام عمل میں لایا جائے۔

میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے عمر ایوب نے کہاکہ حکومت پر ہر بات واضح کردی ہے، امید ہے کہ مذاکرات کے مثبت  پہلو نکلیں گے،  مذاکرات کرنے کا مقصد ملکی مفاد پورے کرنا ہیں، حکومت کے فیصلے کے بعد امن وامان کی صورتحال پر تجاویزات پیش کرینگے۔

انہوں نےمزید کہاکہ  ہم نے ملک میں امن وسلامتی کے حوالے سے ہمیشہ تعاون کیا ہے، عمران خان بے گنا ہ ہیں، اسی لیے ان کی رہائی کامطالبہ پیش کیا ہے، عمران خان کی رہائی کے بعد ایک نئے دور میں داخل ہوجائیں گے۔

واضح رہے کہ 26 نومبر کے حوالے سے عمر ایوب کے خلاف تھانہ کورال میں مقدمہ درج ہے، جہاں وہ پیشی کےلیے  گئے تھے۔