کرم امن معاہدہ: دہشت گردی کرنے والوں کیخلاف کر کارروائی کی جائیگی، مشیر اطلاعات  کے پی

124
not canceled but postponed

پشاور:خیبر پختونخوا ( کے پی کے ) کے مشیر اطلاعات  بیرسٹر سیف کاکہنا ہےکہ کل جانے والے قافلے کے سفری اور حفاظتی انتظامات کیے جا رہے ہیں، کرم امن معاہدے کے بعد اگر کسی گروہ نے امن وامان کی صورتحال تباہ کرنے کی کوشش کی تو دہشت گرد سمجھ کر کارروائی کی جائے گی۔

صوبائی مشیر اطلاعات نے کہا کہ15 دنوں کے اندر دونوں فریقین 15 دنوں کے اندر اسلحہ جمع کرانے کا لائحہ پیش کریں گے، جس کے مطابق تمام بڑا اسلحہ حکومتی اداروں کے پاس جمع ہوجائےگا، ایپکس کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں علاقے کو اسلحے اور بنکرز سے پاک کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ معاہدے کے مطابق تمام بنکرز ختم کردیے جائیں گے، جس کے بعد کوئی بنکر تیار کرنے کی اجازت نہیں ہوگی،  جس نے بھی معاہدے کی خلاف ورزی کی تو اسکے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

خیال رہےکہ دونوں فریقین نے کرم امن معاہدے کے 14نکات پر تمام اراکین نےدستخط کردیےہیں۔