اسرائیل کی غزہ میں مواصی کیمپ پر بمباری، 50 فلسطینی شہید

157

غزہ میں اسرائیلی طیاروں کی بے گھر فلسطینیوں پر بمباری نہ تھمی ،تازہ ترین اسرائیلی حملوں میں مزید 50 فلسطینی شہید ہو گئے۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق صیہونی فوج کی جانب سے غزہ میں مواصی کیمپ پر کی گئی بم باری کے نتیجے میں کم از کم 50 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں بارش، سردی اور خوراک کی کمی نے 15 ماہ سے جاری جنگ کے باعث انسانی بحران کو مزید سنگین بنا دیا اور ٹھنڈ سے بے گھر فلسطینیوں کی اموات کی تعداد 8 ہوگئی ہیں ۔

7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں اب تک شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 45 ہزار 600 سے تجاوز کر گئی ہے جن میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہیں۔

غزہ وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں کے باعث زخمیوں کی تعداد 108400 سے تجاوز کر گئی ہے ۔