پی ایس ایل سیزن 10 کیلئے سری لنکا کے پاتھم نسانکا نے بھی رجسٹریشن کرا لی

152

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) 2025 کے لیے سری لنکا کے پاتھم نسانکا  نے رجسٹریشن کروا لی۔

 اب تک درجنوں غیر ملکی کھلاڑی پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) 10 کیلئے سائن اپ کرچکے ہیں۔ اس سے قبل آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر ،عثمان خواجہ، الیکس کیری، میتھیو شارٹ ،بنگلایش کے شکیب الحسن، مستفیظ الرحمن اور زمبابوے کے سکندر رضا، ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین بھی پی ایس ایل سیزن ٹین کے لیے سائن اپ کر چکے ہیں۔  

 جنوبی افریقہ کے رائلی روسو، نیوزی لیںڈ کے ڈیرل مچل، مارٹن گپٹل، ٹم سوتھی، ایڈم ملنے، مارک چیپمین، انگلینڈ کے ڈاوڈ ملان، ایلیکس ہیلز ،جیسن روئے، لیوک ووڈ ، ٹام کرن اور ڈیوڈ وِلی جبکہ افغانستان کے مجیب الرحمان بھی پی ایس ایل سیزن 10 کے لیے رجسٹرڈ کر چکے ہیں۔ 

پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے لیے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کا پلیئرز ڈرافٹ 11 جنوری کو لاہور میں ہوگا۔