مہنگائی کی شرح دسمبر میں سالانہ بنیادوں پر مزید کم ہو کر 4.1 فیصد پر آ گئی

37

کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق کنزیومر پرائس انڈیکس سے پیمائش کردہ مہنگائی دسمبر 2024 میں سالانہ بنیادوں پر تنزلی کے بعد 4.1 فیصد رہی، جو گزشتہ مہینے 4.9 فیصد اور دسمبر 2023 میں 29.7 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔کراچی کی ایک بروکریج فرم ٹاپ لائن سیکیورٹیز نے نوٹ کیا کہ یہ 6 سال 9 ماہ (81 ماہ) بعد کم ترین مہنگائی کی شرح ہے۔اس میں بتایا گیا ہے کہ تاہم ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح دسمبر میں 0.1 فیصد بڑھی۔