ڈالر کی فروخت278.55روپے رہی

132

کراچی(کامرس رپورٹر)جمعرات کوانٹر بینک میں ڈالر کی فروخت278.55روپے رہی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر11پیسے اضافے سے 279.70 روپے بند ہوئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر86پیسے کے اضافے سے 290.36روپے ہو گئی اسی طرح 83پیسے کے اضافے سے برطانوی پائونڈکی قدر 350.98 روپے رہی۔ سعودی ریال کی قیمت فروخت5پیسے کی تیزی سے 74.40روپے رہا جبکہ یو اے ای درہم کی قیمت فروخت 76.10 روپے پر مستحکم رہی۔