الیکشن ٹریبونلز نے انتخابی عذرداریوں کے 101 مقدمات نمٹادیے

48

اسلام آباد (صباح نیوز) عام انتخابات 2024ء کے بعد دائر ہونے والی انتخابی عذر داریوں میں سے الیکشن ٹربیونلز کی جانب سے 101 مقدمات کو نمٹایا جاچکا، 97 انتخابی عذر داریوںکو مسترد جبکہ 3 کو منظور کیا گیا جبکہ نمٹائی گئی پٹیشنز میں سے کم از کم 21 سے متعلق اپیلیں عدالت عظمیٰ میں دائر ہوئیں۔ تفصیلات کے مطابق فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) کی جانب سے کی جانے والی ٹریکنگ میں معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ سال 2024 میں 16 نومبر سے 31 دسمبر کے دوران الیکشن ٹربیونلز نے 51 انتخابی عذر داریوں پر فیصلے کیے۔ اس کے نتیجے میں کل نمٹائی جانے والی الیکشن پٹیشنز کی تعداد 101 ہوگئی جوکہ تمام دائر شدہ پٹیشنز کا 27 فیصد ہے۔ اگرچہ ایسی پٹیشنز کو 180 دن میں نمٹائے جانے کے قانونی تقاضے کو پورا نہیں کیا جاسکا تاہم ٹریبونلز نے انہیں نمٹانے کا عمل تیز کردیا ہے۔ پنجاب ، سندھ اور خیبر پختونخوا ، اب بھی بلوچستان کے مقابلے میں پیچھے ہیں جہاں ٹربیونلز نے کل دائر 51 میں سے 41 پٹیشنز کا فیصلہ کردیا ہے۔ سندھ میں 5 ٹربیونلز نے 83 میں سے 16 ، پختونخوا میں 6 ٹربیونلز نے 42 میں سے 9، پنجاب میں 191 میں سے 35 پٹیشنز کا فیصلہ سنایا ہے۔