زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی

58

اسلام آباد (اے پی پی)ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 143 ملین ڈالر کمی کے بعد 16.40 ارب ڈالر ہوگئے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 27 دسمبر کوختم ہونے والے ہفتہ میں اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 11.71 ارب ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 4.69 ارب ڈالر ہوگئے۔گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 143 ملین ڈالر کمی ہوئی ۔