سری لنکا نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ کو شکست دے دی

150

ویلنگٹن(اسپورٹس ڈیسک)سری لنکا نے تیسرے اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں نیوزی لینڈ کو7 رنز سے شکست دے دی ۔ تین میچوں کی سیریز1-2سے نیوزی لینڈ کے نام رہی۔ سری لنکا کے کوسل پریرا کو میچ جبکہ نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 218 رنز بنائے ۔ کوسل پریرا نے دھواں دار101رنز کی اننگز کھیلی ۔کپتان چارتھ اسالنکا 46رنزکے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے ۔میٹ ہنری جیکب ڈفی،زیکری فوکس،مچل سینٹنر اور ڈیرل مچل نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔نیوزی لینڈ کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور میزبان کیوی ٹیم مقرر 20اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز بناسکی ۔راچن رویندر69، ٹم روبنسن 37 اور ڈیرل مچل 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔یوں سری لنکن ٹیم نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد 7رنز سے ہرا دیا۔ تین میچوں کی سیریز میں 1-2سے نیوزی لینڈ کے نام رہی۔سری لنکا کی جانب سے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کپتان چارتھ اسالنکا نے تین جبکہ وینندو ہسرنگا نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ کوسل پریرا میچ جبکہ جیکب ڈفی سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔