سعودی عرب : منشیات اسمگلنگ میں ملوث 6 ایرانیوں کو سزائے موت

86

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب میں 6 ایرانی شہریوں کو منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کے الزام میں سزائے موت دے دی گئی ۔ سزائے موت کی تصدیق سعودی وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں کی۔ وزارت داخلہ کے مطابق 6 ایرانیوں کی سزا پر سعودی ساحلی صوبے دمام میں عمل کیا گیا۔ ان کے خلاف حشیش کی اسمگلنگ کا الزام ثابت ہو گیا تھا۔ تاہم وزارت کی طرف سے اس سلسلے میں تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔