دھرنے مؤخر کر رہا ہوں‘ امن مخالفوں کا سامنا کرونگا، اورنگزیب فاروقی

56

کراچی( اسٹاف رپورٹر)کراچی میں تین دن سے ہونے والے دھرنے مؤخر کر رہا ہوں اگر کسی نے شہر میں امن برباد کرنے کی سازش کی تو یاد رکھیے وہ ہمارا سامنا کریں گے میں مطالبہ کرتا ہوں کراچی سے دھرنا سسٹم ختم کیا جائے۔ ان خیلات کا اظہار اہلسنّت والجماعت پاکستان کے مرکزی صدر علامہ غازی اورنگزیب فاروقی، مناظر اسلام مولانا رب نواز حنفی، سید محی الدین شاہ الحسینی، ترجمان کراچی عمر معاویہ و دیگر نے لسبیلہ چوک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ علامہ غازی اورنگزیب فاروقی نے کہا کہ ہم ریاست سے مطالبہ کرتے ہیں کرم ایجنسی کو اسلحے سے پاک کیا جائے، پورے کرم ایجنسی میں فوجی آپریشن کیا جائے، پاکستان میں دہشت گردوں کا تعلق ایران سے ہے شام و عراق کو بھی ایرانی دہشت گردوں نے برباد کیا، ہم مطالبہ کرتے ہیں پاکستان کو ایرانی دہشت گردوں سے پاک کیا جائے۔ کرم ایجنسی کے بگن، پارا چنار، بشیرہ گاؤں میں امداد فراہم کی جائے، معاملات کرم ایجنسی پارا چنار اور اطراف کے علاقوں میں خراب تھے ایم ڈبلیو ایم کے پی کے میں سڑکوں پر کیوں نہیں آئی؟ کراچی کو کیوں بند کردیا؟ ہمارے دھرنوں کا مقصد پارا چنار کرم کا مسئلہ تھا ہمیں تو پہلے یہ سوچنا چاہیے کہ کرم میں ظالم کون اور مظلوم کون ہے کرم ایجنسی میں 3 سب ڈویژن ہیں 2 میں اہلسنت برادری کی بڑی تعداد موجود ہے، آج تک اپر کرم میں فوجی آپریشن نہیں ہوا، بشیرہ گاؤں میں شدت پسندوں نے حملہ کیا، ہمارے بچوں، عورتوں نوجوانوں کو قتل کیا گیا، ہمارے کانوائے پر حملہ کیا گیا، بگن گاؤں کو پورا جلا دیا گیا، بگن گاؤں کو لوٹا گیا، بچوں کو ذبح کیا عورتوں کی عزتوں کو لوٹا گیا، کرم ایجنسی میں مساجدوں کو جلایا گیا، قرآن پاک کی بے حرمتی کی گئی۔ میں صحافیوں کو دعوت دیتا ہوں آئے میرے ساتھ کرم ایجنسی چلیں، یہ ملک کو بدنام کرنے کے لیے پوری سوچی سمجھی سازش ہے۔