کانگو : قتل، لوٹ مار اور بزدلی پر 13 فوجیوں کو سزائے موت

35

کنشاسا (انٹرنیشنل ڈیسک ) وسطی افریقا کے ملک کانگو میں فوجی ٹربیونل نے 13 فوجیوں کو قتل، لوٹ مار اور بزدلی کے الزامات میں سزائے موت سنا دی۔ خبررساں اداروں کے مطابق مجموعی طور پر 24 فوجیوں پر مقدمہ چلایا گیا۔ سزائے موت پانے والوں کے علاوہ 4 فوجیوں کو 2 سے 10 سال قید کی سزا سنائی گئی، 6 کو بری کر دیا گیا اور ایک کا کیس مزید تفتیش کے لیے مؤخر کر دیا گیا۔فوجی حکام کا کہنا ہے کہ فوجیوں کے فرار ہونے کی وجہ سے نقصانات کے بعد فوج کے نظم و ضبط کو بہتر بنانے کی مہم چلائی جا رہی ہے۔ ملک کے کیوو صوبے کے قصبے لوبیرو میں فوج 3 سال سے روانڈا کی حمایت یافتہ ایم 23 باغیوں کے خلاف لڑ رہی ہے۔