محکمہ ورکس اینڈ سروسز کے حوالے سے سوشل میڈیا پرپیغامات من گھڑت ہیں،ترجمان

73

کراچی(اسٹاف رپورٹر)محکمہ ورکس اینڈ سروسز کراچی کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ محکمہ ورکس اینڈ سروسز کے حوالے سے سوشل میڈیا پر اسد اللہ اور عبدالقیوم کی تعیناتی کے احکامات کے حوالے سے کچھ خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ ترجمان نے واضح کیا کہ یہ تقرری کے احکامات مکمل طور پر جعلی ہیں اور محکمہ ورکس اینڈ سروسز، حکومت سندھ کی جانب سے ایسا کوئی تقرری کا حکم جاری نہیں کیا گیا ہے اور عوام کو گمراہ کرنے کے لئے مذکورہ بالا جعلی خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔