خیابان راحت کھیل کے میدان کو کرائےپر دینے کیخلاف درخواست دائر

82

کراچی (اسٹاف رپورٹر)خیابان راحت کھیل کے میدان کو نجی پارٹی کو کرایے پر دینے کے خلاف درخواست،عدالت نے درخواست کو مزید سماعت کیلیے ریگولر بینچ بھیجنے کا حکم دے دیا ۔سندھ ہائیکورت میں درخواست گزار کے وکیل کاکہناتھا کہ کھیل کا میدان اور پارکنگ کے پلاٹ کو نجی فرد کے حوالے کردیا ہے، رفاہی پلاٹ شہریوں کیلیے ہے، پلاٹ ڈی ایچ اے کی پراپرٹی نہیں ہے، ڈی ایچ اے اختیارات کا غلط استعمال کررہا ہے، عدالت کاکہناتھا کہ سپریم کورٹ نے رفاہی پلاٹس کی حیثیت تبدیل کرنے پرپابندی عائد کررکھی ہے، وکیل کاکہناتھا کہ ناظر رپورٹ کے مطابق ناظر کو معائنے کی اجازت نہیں دی گئی، عدالت کاکہناتھا کہ یہ درخواست طرح قابل سماعت ہے۔