نشے میں دھت ٹریفک پولیس اہلکار نے گاڑی کی ٹکر سے شہری کو ہلاک کردیا

42

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )کلفٹن میں مبینہ طور پر نشے میں دھت ٹریفک پولیس آفیسر نے اپنی گاڑی سے ٹکر مار کرایک شخص کو ہلاک کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کلفٹن تھانے کی حدود کلفٹن انڈر پاس کے قریب تیز رفتار کار نمبر BF-7810کی ٹکر سے ایوب سیڈار ولد محبوب جاں بحق ہوگیا، پولیس حکام کا دعویٰ ہے کہ گاڑی خرابی کے باعث سڑک پر کھڑی تھی جس میں موجود ڈرائیور نشے میں تھا۔ سوزوکی ڈرائیور جیسے ہی گاڑی سے اترا تو ٹکر لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔حادثہ کے پی ٹی انڈر پاس پر پیش آیا تھا۔حادثے کے بعد موقع پر موجود شہریوں نے مبینہ طور پر حادثے کے ذمہ دار ٹریفک پولیس انسپکٹر شاہدعزیز ہنگورو کی ویڈیو بنائی جس میں وہ ٹریفک پولیس وردی میں ملبوس دیکھائی دے رہے ہیں جبکہ لوگوں کا دعویٰ تھا کہ وہ نشے میں دھت تھا۔پولیس نے موقع پرپہنچ کر پولیس انسپکٹر کو حراست میں لیکر تھانے منتقل کیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ایس ایچ او تھانہ کلفٹن عرفان میو کے مطابق ٹریفک پولیس انسپکٹر شاہد عزیز ہنگورو بطور سیکشن آفیسر مومن آباد تعینات تھے، حادثے کے ذمہ ٹریفک پولیس انسپکٹر کا دوران ڈرائیونگ نشے میں ہونے کی تصدیق کے لیے میڈیکل کروایا گیا ہے، ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ تھا نہ کلفٹن کی حدود میں نیوائیر کی شب ٹریفک پولیس کے انسپکٹر شاہد عزیز جو کہ ایک شخص کی دوران ڈرائیونگ ہلاکت کا سبب بنا کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 322 قتل بالسبب جو کہ نا قابل ضمانت ہے ۔