ٹنڈوالٰہیار،سینئر صحافی کی بیٹی پر آوارہ کتے کا حملہ ،شدید زخمی

69

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)نیشنل پر یس کلب ٹنڈوالہیار کے سینئر صحافی سید شہزاد بخاری کی کم سن بچی پر آواہ کتے کا حملہ شد ید زخمی معصوم بچی کو سول اسپتال حیدرآباد منتقل کر دیا ہائی کو رٹ کے حکم کے با وجود انتظامیہ آوارہ کتوں کے خلاف کتا مار مہم کو سردخانے میں ڈال معصوم بچوں کو ان آوارہ کتوں کے حملہ کر نے کے لیے چھوڑ دیا ہے میونسپل کمیٹی ٹنڈوالہیار اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کتامار مہم کاغذی مہم بن چکی ہے جس کے لیے ملنے والا فنڈ کہاں استعمال ہو تا ہے کوئی پتہ نہیں شہر یوں میں خوف و حراس ڈپٹی کمشنر سے فوری طور پر شہر میں آوار کتوں کے خاتمے کے لیے فوری مہم چلانے کا مطالبہ ۔ گزشتہ روز نیشنل پر یس کلب ٹنڈوالہیار کے سینئر صحافی سید شہزاد بخاری کی کمسن بچی کشف شہزاد بخاری امر ہاوسنگ وارڈ نمبر ایک سے گھر آرہی تھی کہ اچانک آواہ کتے نے حملہ کر دیا اور کاٹ کر شدید زخمی کر دیا گیا جن کو فوری طورپر طبی امداد کے لیے سول اسپتال حیدرآباد منتقل کر دیا ٹنڈوالہیار کے شہر یوں میں آواہ کتوں کا خوف بچوں کو گھروں میں محصور کر نے لگے اور انتظامیہ کی جانب سے کتا مار مہم سر د خانے کی نظر ہو نا ایک لمحہ فکر ہے۔