انسانی اسمگلنگ کامبینہ ملزم ایف آئی اے کی حراست میں ہلاک

113

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)انسانی اسمگلنگ کا ملزم سہیل حسن بھٹی فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی حراست میں انتقال کرگیا، ملزم کو گزشتہ روز اسلام آباد کے علاقے جی 10 سے گرفتار کیا گیا تھا۔ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کو اسلام آباد سے لاہور لے جایا جا رہا تھا کہ اس کی طبیعت خراب ہو گئی، ملزم کو ڈی ایچ کیو اسپتال شیخوپورہ منتقل کیا گیا لیکن
وہ جانبر نہ ہو سکا۔ترجمان کے مطابق ملزم ایف آئی اے اسلام آباد زون اور پنجاب پولیس کو مطلوب تھاڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون سرفراز خان ورک نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی۔ ٹیم میں عائشہ آغا، سلمان لیاقت، ذیشان افضل اور گل شہناز شامل ہیں۔