سیاست میں ادھم مچانا ملکی معیشت کیلیے ٹھیک نہیں‘ عمران شبیر عباسی

112

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) اسلام آباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے سابق سینئر نائب صدر عمران شبیر عباسی نے کہا کہ گزشتہ سال سیاسی‘ اقتصادی‘ غربت اور مہنگائی کے لحاظ سے مایوس کن سال رہا‘ اس سال عوام کو جو تھپیڑے پڑے‘ اپنے بیان میں کہا کہ سیاست میں جو اودھم مچا وہ کسی طرح بھی قابل ستائش نہیں‘ اگر نئے سال میں بھی سیاسی
استحکام نہ آیا تو قوم کو مزید مایوسی ہوگی۔ سیاسی قیادتوں کو تمام اختلافات بھلا کر قومی مفادات کو ترجیح دینی چاہیے۔بانی پی ٹی آئی کو مذاکرات کی کامیابی کیلیے مثبت سوچ کی طرف آنا ہوگا‘ اسکے بغیر مذاکرات کامیاب نہیں ہوسکتے۔ نئے سال کے آغاز پر قوم اپنی قیادتوں کی طرف دیکھ رہی ہے۔امید ہے کہ حکومتی اور اپوزیشن قائدین باہم مل کر پاکستان کو بحرانوں کے دلدل سے بخیر و خوبی نکال لیں گے۔ دعا ہے سال 2025ئملک و قوم کے لیے مبارک ثابت ہو