عوام معاشی بہتری کے ثمراتسے محروم ہیں‘اظہر اقبال

83

اسلام آباد (نمائندہ جسارت) صدر انجمن تاجراں میلوڈی کے صدر اظہر اقبال نے کہا کہ 2024ءبھی ماضی کے کئی
سالوں کی طرح تلخ و شیریں یادوں کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچ گیا، وطن عزیز کیلیے یہ سال بھی مختلف چیلنجز سے بھرپور رہا۔ اپنے بیان میں کہا کہ اللہ تعالی سے دعا کرنی چاہیے کہ نیا سال وطن عزیز کے لیے ترقی اور خوشحالی کا سال ثابت ہو‘ حکومت کا دعوی ہے کہ معیشت میں حکومت کے مطابق بہتری ضرور آئی مگر عوام اس کے ثمرات سے ہنوز محروم ہیں۔2025ءامیدوں کا سال ہے۔خود احتسابی سے کام لیں، سود و زیاں کا حساب لگائیں، برداشت تحمل بردباری کا مظاہرہ کریں تو 2025ءمیں کامیابیاں قدم چوم سکتی ہیں۔