ووڈ ورڈ ٹرافی انڈر17کرکٹ، زون 2اور ایک وائٹس کوارٹرفائنل میں

132

کراچی( اسپورٹس ڈیسک)ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام منعقد کردہ ووڈ ورڈ ٹرافی انڈر-17 انٹر زونل کرکٹ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز دو وائٹس گروپ سی کے تمام میچز جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کرکے اور زون ایک وائٹس شکست کے باوجودِ دوسری پوزیشن حاصل کرکے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ کے سی سی اے اسٹیڈیم پر کھیلے گئے میچ میں زون دو وائٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 221 رنز بنائے۔ حارث نوید 47 ، اذان احمد نے 45 ، علیان خان نے 41رنز بنائے۔ سفیان خان اور محمد فرمان نے 2-2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔جواب میں زون ایک وائٹس 74 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ رائٹ آرم لیگ اسپنر صغیر احمد نے 4 اور جواد خان نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ صغیر احمد کو میڈی کیم مین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔ پاک اسٹار گراؤنڈ پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں زون سات بلوز نے زون چار بلوز کو 88 رنز سے شکست دے کر گروپ “اے” سے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی۔