درسی کتب کی عدم فراہمی سے متعلق درخواست کی سماعت غیرمعینہ مدت کیلیے ملتوی

25

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبے میں درسی کتب کی عدم فراہمی سے متعلق درخواست پر سماعت عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی ۔صوبے میں درسی کتب کی عدم فراہمی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی جہاں درخواست گزار عدالت میں پیش نہ ہو سکے ،عدالت نے درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی ، دو رکنی بینچ نے گزشتہ سماعت کمیٹی تشکیل دی تھی ،کمیٹی میں کو محکمہ اسکول ایجوکیشن میں غیر ملکی فنڈنگ والے منصوبوں کی نگرانی کرنے کا حکم دیا تھا ،عدالت نے چیف سیکرٹری سندھ کو کمیٹی کی ماہانہ رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم دیا تھا ۔