نئے سال پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

165
Increase in prices of petroleum

اسلام آباد: حکومت نے نئے سال پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے کر دیا۔حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 56 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا، جس کے بعد اس کی قیمت 252 روپے66 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

جبکہ فی لیٹر ڈیزل کی قیمت 2 روپے 96 پیسے بڑھا کر 285 روپے 34 پیسے مقرر کر دی گئی۔

قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔