سپریم کورٹ نے ملٹری ٹرائل کی اجازت دیکر مایوس کیاہے، اسد قیصر

160
cause confrontation against institutions

پشاور:تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہےکہ  26 نومبر کو جو کچھ ہوا، عام عوام پر گولیاں برسائی گئیں اور پھر پرچے بھی عوام کے خلاف درج کئے جبکہ26 وی ترمیم ایک اور زیادتی کی گئی، اب لوگوں کو اپنے حقوق کے لیے کھڑا ہونا ہوگا، ملک میں اس وقت مارشل لاء نافذ ہے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہاکہ  سپریم کورٹ نے ملٹری ٹرائل کی اجازت دیکر مایوس کیا ہے، چیف جسٹس سے مطالبہ کرتا ہوں کہ انسانی حقوق کی پامالی ہورہی ہے اس پر نوٹس لیں۔

انہو ں نے کہا کہ اسلام آباد میں پختونوں کو گرفتار کیا گیا، جو اس وقت حکومت کررہی ہے ان سے ہمیں انصاف کی توقع نہیں ہے مذاکرات میں ہم نے مطالبہ کیا ہے کہ جو لوگ گرفتار ہیں ان کو رہا کیا جائے، اب بال حکومت کے کورٹ میں ہے کہ وہ کیا رسپانس دیتی ہے بنیادی انسانی حقوق پر لوگ آواز اٹھا رہے ہیں،ملٹری کورٹ میں عام پاکستانیوں کے مقدمات نہیں سنے جاسکتے۔ رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ افغانستان کے ساتھ ہمارے دیرینہ مطالبات ہے، ابھی جو کچھ ہوا ہے اس پر افسوس ہے، مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل نکالنا چاہئے،امن و امان کی صورتحال اس وقت تشویشناک ہے۔