جماعت اسلامی حیدرآباد کو پولیس اسٹیٹ نہیں بننے دیگی ،طاہر مجید

74
امیر جماعت اسلامی حیدرآبادحافظ طاہر مجید پولیس کی غنڈہ گردی کے خلاف پریس کانفرنس کررہے ہیں

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی حیدرآباد حافظ طاہر مجید نے کہا ہے کہ شہر کوپولیس اسٹیٹ اور کچے کے علاقے میں تبدیل کرنے کی سازش کی جارہی ہے، جماعت اسلامی حیدرآباد کو پولیس اسٹیٹ نہیں بننے دے گی، چند عناصر کو شہر میں فلاح کے کام برداشت نہیں، یکم جنوری کو پولیس گردی کے خلاف ایس ایس پی آفس کے سامنے دھرنا دیاجائے گا، ان خیالات کااظہار امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد حافظ طاہر مجید نے پریس کلب حیدرآباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزیدبتایا کہ گذشتہ روزبی سیکشن کا ایڈیشنل ایس ایچ او علی نواز کورائی کچھ اہلکاروں کے ساتھ الخدمت اسپتال یونٹ نمبر9میں داخل ہوا،ایڈمنسٹریٹر فرقان حفیظ سمیت ڈاکٹرز و عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا،موبائل اور پرس چھین کر غائب کردیے، انہوںنے بتایا کہ مریضہ کے اہلخانہ اینٹی نارکوٹکس کے افسر جاوید مہر کے پاس کام کرتے ہیں،اینٹی نارکوٹکس کے
افسر کی ایماءپر یہ سب کچھ کیا گیا، 12 دسمبر کو صبا نامی خاتون کا الخدمت اسپتال میں سی سیکشن ہوا، خاتون کو 14 دسمبر کو بنا کسی کے بغیرکمپلین کے ڈسچارج کر دیا گیا تھا،گذستہ روز بی سیکشن کے ایڈیشنل ایس ایچ او علی نواز کورائی موبائل کے ساتھ آئے، الخدمت اسپتال کے ایڈمنسٹریٹر فرقان حفیظ کو تشدد کا نشانہ بنا کر ساتھ لے گئے، ایڈمنسٹریٹر فرقان حفیظ نے اصل فائل دینے سے انکار کیا تو ایڈیشنل ایس ایچ اور عملے نے ان کو مار پیٹ شروع کر دی اور جبری تھانے لے جاکرلاک اپ کر دیا، اس سے موبائل فون اور پرس چھین کر غائب کر دیا اور وہاں بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور گالم گلوچ کی اور چار گھنٹے تک انہیں لاک اپ رکھا،اطلاع ملنے پر امیر جماعت اسلامی حیدرآباد حافظ طاہر مجید، الخدمت فاونڈیشن حیدرآباد نائب صدرڈاکٹر سیف الرحمن اور دیگر رہنماءتھانے پہنچے، اس وقت علی نواز کورائی کے علاوہ ایس ایچ او طاہر مغل بھی موجود تھے، ان رہنما¶ں نے پولیس تشدد اور ایڈمنسٹریٹر کو لاک اپ کرنے پر شدید احتجاج کیا اور مریضہ کے لواحقین کی طرف سے درج کرائی گئی ایف آئی آر کی کاپی طلب کی تو پتہ چلا کہ کوئی ایف آئی آر درج نہیں کرائی گئی ہے، محض شکایت پر الخدمت اسپتال کے عملے کے خلاف مجرمانہ پرتشدد کاروائی کی ہے۔ حافظ طاہر مجید نے الخدمت اسپتال پر غیرقانونی چڑھائی ڈاکٹروں اور عملے سے بد سلوکی، انہیں ہراساں کرنے کی انہیں تشدد کا نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ڈی آئی جی پولیس حیدرآباد اور ایس ایس پی حیدرآباد سے مطالبہ کیا ہے کہ اس سوچی سمجھی انتقامی کاروائی میں ملوث ایڈیشنل ایس ایچ او علی نواز کورائی سمیت دیگر افسران اور اہلکاروں کو معطل کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے، جماعت اسلامی پولیس گردی کے خلاف یکم جنوری بروز بدھ2:30بجے ایس ایس پی آفس کے سامنے دھرنادے گی۔اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد عبدالقیوم شیخ، جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد محمد حنیف شیخ، نائب صدر الخدمت فاﺅنڈیشن حیدرآباد ڈاکٹر سیف الرحمن، ایڈمینسٹریٹر الخدمت اسپتال لطیف آباد نمبر9فرقان حفیظ، ایڈوکیٹ عبدالقیوم خان اور پبلک ایڈ کمیٹی حیدرآباد کے انچارج عبدالباسط خان بھی پریس کانفرنس میں موجود تھے۔