سکھرپریس کلب میں فیملی فن گالا فیسٹیول کا انعقاد

75
سکھر پریس کلب میں فن گالا فیسٹیول میں شریک صحافیوں کے خاندان کا گروپ
سکھر پریس کلب میں فن گالا فیسٹیول میں شریک صحافیوں کے خاندان کا گروپ

سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر پریس کلب میں کلب ممبران جرنلسٹس کی فیملی کے فن گالا فیسٹیول کی شاندار تقریب برائے خواتین بچے اور بچیوں کا انعقاد پروگرام نے خوشیوں کا سماں باندھ دیا، سکھر پریس کلب نے ‘‘سالانہ فیملی فن گالا ‘‘ کا انعقاد کیا، جو نہ صرف تفریح سے بھرپور تھا بلکہ خاندانی ماحول کی ایک مثالی مثال بھی پیش کرتا رہا۔اس شاندار تقریب میں سکھر پریس کلب ،سکھر یونین آف جرنلسٹس، فوٹو جرنلسٹس، کورٹ رپورٹر ایسوسی ایشن، سیفما سکھر چیپٹر اور خاص طور پر سندھ وومین جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی ممبران اور ان کے اہل خانہ نے شرکت کی اور تقریب کو یادگار بنا دیا، یہ فیملی فن گالا ایک بہترین تفریحی اور مزاح سے بھرپور تقریب ثابت ہوئی۔سندھ وومین جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی صدر سحرش کھوکھر، جنرل سیکریٹری کرن مرزا، فنانس سیکریٹری شمرا شیخ، جوائنٹ سیکریٹری سید قصا زہرا، اور پریس سیکریٹری شہناز منگی نے تقریب کے میزبانی کے فرائض انجام دیے۔ انہوں نے آنے والی تمام فیملیز کو دل کی گہرائیوں سے خوش ا?مدید کہا اور تقریب میں دلچسپ سرگرمیاں ترتیب دینے، پروگرام کا ا?غاز ہم و نعت کے مقابلے سے ہوا، جس میں بچوں اور بڑوں نے بھرپور حصہ لیا۔ اس مقابلے میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے بچوں کو نقد انعامات دیے گئے, پہلی ، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی بچے و بچیوں میں ہزاروں روپے کے نقد انعامات تقسیم کیے گئے، بچیوں کے لیے تقاریر کے مقابلے اور بچوں کے لیے موسیقی کے مقابلے بھی منعقد کیے گئے۔ علاوہ ازیں بچیوں کے درمیان سب سے خوبصورت لباس کے مقابلے نے ماحول کو اور بھی دلچسپ بنا دیا۔ خواتین کے لیے میوزیکل چیئر کا مقابلہ پانچ راؤنڈز پر مشتمل تھا، جس میں جیتنے والی خواتین میں بھی ہزاروں روپے کے نقد انعامات حاصل کیے، تقریب کے دوران معلومات عامہ کے مقابلے بھی ھوئے، کوئز پروگرام میں درست جواب دینے والے بچوں اور خواتین کو نقد انعامات دیے گئے۔ تقریب میں 70 سے زائد بچوں اور خواتین نے ان مقابلوں میں حصہ لیا، پروگرام کے دوران شرکا کے لیے باربی کیو اور مختلف اقسام کے میٹھے پکوان پر مشتمل عشائیہ سے تواضع کی گئی، اختتام پر صحافی برادری کے ہر دلعزیز پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے مرکزی رہنما لالہ اسد پٹھان نے خصوصی شرکت کی اور تمام فیملیز کو سکھر پریس کلب کے یادگاری بیگ تحفے میں پیش کیے، جن میں کھانے پینے کی اشیا اور تحائف شامل تھے، تقریب کے اختتام پر سندھ کی معروف گلوکارہ ممتاز بیگم نے اپنی دلکش موسیقی سے شرکا کو محظوظ کیا، شرکا نے اس تقریب کو بے حد سراہا اور اسے اپنی زندگی کے خوشگوار لمحات قرار دیا۔