۔15 ماہ میں 120اسکالرز کو ایم فل، پی ایچ ڈی ڈگریاں تفویض

143

کراچی( اسٹاف رپورٹر)بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی میں گزشتہ 15 ماہ میں 120طالبِ علموں کا ایم فل اور پی ایچ ڈی ڈگری کے لیے اہل قرار پانا بین الاقوامی مرکز کے لیے ایک سنگِ میل عبور کرنے کے مترادف ہے، گزشتہ دو داہیوں میں پہلی مرتبہ اتنی بڑی تعداد میں اسکالرز گریجویٹس ہوئے ہیں جس کا اہم سبب ادارے کے پہلے سے وضع شدہ رہنما اصول، قوائد اور میرٹ کی پاسداری ہے۔یہ بات آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کی ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر فرزانہ شاہین نے پیر کوایچ ای جے ریسرچ انسٹیٹیوٹ آف کیمسٹری، جامعہ کراچی میں انتظامیہ کے اراکین کے ساتھ منعقدہ ایک اجلاس میں کہی۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی مرکز کی انتظامیہ نے گزشتہ پندرہ مہینوں میں طالب علموں پر سے غیر ضروری دبائواورتحقیقی سرگرمیوں میں حائل رکاوٹیں ہٹاکرتعلیمی و تحقیقی ماحول ساز گار بنایا ہے۔