جنوبی افریقا نے پاکستان کو سنچورین ٹیسٹ میں شکست دیدی

100

سنچورین ( اسپورٹس ڈیسک )جنوبی افریقا نے دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان کو سنچورین ٹیسٹ میں 2 وکٹوں سے شکست دیدی۔سنچورین میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 211 اور جبکہ جنوبی افریقا نے 301 رنز بنائے تھے۔ پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 237 رنز بناسکی یوں جنوبی افریقا کو میچ جیتنے کیلئے 148 رنز کا ہدف ملا جو انہوں نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 39.3 اوورز میں حاصل کرلیا، مارکو جانسن 16 اور کاگیسو ربادا 31 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے ۔ پاکستان کی طرف سے محمد عباس نے میچ کی دوسری اننگز میں شاندار بولنگ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں۔چوتھے روز کھیل کا آغاز ہوا تو جنوبی افریقا نے 147 رنز کے تعاقب میں 27 رنز بنا لیے اور اس کے 3 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔جنوبی افریقا کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں ٹونی ڈی زورزی 2 اور کیلی وارین 2، 2، ڈیوڈ بیڈنگھم 14، ریان رکیلٹن اور کوربن بوش صفر جبکہ ٹرسٹن اسٹبس ایک رن بناکر پویلین لوٹے۔ایڈن مارکرم اور کپتان ٹمبا باوما نے 43 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم 37 رنز بناکر مارکرم وکٹ گنوابیٹھے، ٹمبا باوما نے 4 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 40 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی۔پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے 6 جبکہ نسیم شاہ اور خرم شہزاد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، اس سے قبل گزشتہ روز پاکستانی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں محض 237 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔سینچورین ٹیسٹ میں تیسرے روز کا کھیل بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوا۔ پاکستان نے 88 رنز 3 وکٹوں کے نقصان پر اننگز کاآغاز کیا۔ 153 کے مجموعی اسکور پر بابر اعظم 50 رنز بناکر آئوٹ ہوگئے ۔ جس کے بعد وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں ۔ محمد رضوان 3، سلمان ا?غا 1، عام جمال 18، نسیم شاہ 0، سعود شکیل 84 اور محمد عباس 0 رن بالترتیب بنا کر آؤٹ ہوئے۔پروٹیز کی جانب سے مارکو جینسن نے 6، کیگیسو رباڈا نے 2 جبکہ ڈین پیٹرسن اور کوبن بوش نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 27 رنز بنا لیے ہیں۔ ایڈن مارکرم 22 اور کپتان ٹیمبا بووما 1 رن کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے 2 جبکہ خرم شہزاد نے 1 وکٹ حاصل کی۔دوسرے روز جنوبی افریقا نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 82 رنز سے اننگز کا آغاز کیا، پروٹیز نے پہلی وکٹ 48 رنز کے اضافے کے بعد ملی جب ٹمبا بووما 31 رنز بناکر پویلین لوٹے، بعدازاں 178 کے مجموعی اسکور پر ڈیوڈ بیڈنگھم 30 اور پھر 188 رنز پر کائل ویرین 2 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔