کئی برس بعد اورنگی کامسلم فٹبال گراؤنڈ فعال ہوگیا

45

کراچی( ااسپورٹس رپورٹر) اورنگی ٹاؤن مین یوسی جماعت اسلامی کے4کے چیئرمین عطائے ربی‘ معروف کوچ محمد ذاکر خان ودیگر کی کوششوں سے سیکٹر5-E میں قائم مسلم فٹبال گراؤنڈ کئی برس بعد بچوں اور بچیوں کے لیے فعال کردیا گیا، اس گراؤنڈ پر این ایل سی کی جانب تعمیرات کیلیے مشینیں ودیگر آلات رکھ کر قبضہ کرلیا گیا تھا جس کے باعث کئی برس سے بچے اوربچیاں کھیلوں کی سرگرمیوں سے محروم تھے۔ اس حوالے سے فٹبال کے شوقین بچوں کے لیے ضلع غربی کی سطح پر باقاعدہ پریکٹس کا آغاز ہوگیا تقریب میں جماعت اسلامی کے یوسی 4کے چیئرمین عطائے ربی‘ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر غربی عثمان خان‘ جلال خان‘باکسر کوچ فدا حسین‘جلال خان‘ عدنان غلام فاروق بلوچ ودیگر نے خصوصی طورپر تقریب میں شرکت کی اور فٹبال کی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔