2024ء :رینجر زکے 102آپریشنز ‘ 142 ہائی پروفائل ملزمان گرفتار

89

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پاکستان رینجرز (سندھ) نے 2024 ء میں مختلف آپریشن بھر پور طریقے سے انجام دیے اور اپنے بیشتر اہداف حاصل کیے۔ترجمان سندھ رینجرزپاکستان رینجرز (سندھ) کی سالانہ کارکردگی رپورٹ۔ 2024 پیش کرتے ہوئے بتا یا کہ مینڈیٹڈ ڈومین سے منسلک آپریشنز میں پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے مشترکہ طور پر سال 2024 میں دہشتگردی، ٹارگٹ کلنگ، اغوا ء برائے تاوان اور بھتہ خوری کے خلاف مجموعی طور102 آپریشنز کیے۔مختلف کارروائیوں کے دوران 142 ہائی پروفائل ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزمان میں فتنہ الخوارج، بلوچستان لیبریشن آرمی، بی ایل ایف، ٹی ٹی پی اور لیاری گینگ وار کے دہشت گرد بھی شامل۔دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 87 آپریشن کیے گئے اور 109 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ۔بھتا خوری کے خلاف مجموعی طور پر 14 آپریشن کیے گئے اور 32 بھتہ خوروں کو گرفتار کیا گیا۔