ویسٹ پولیس کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی روک تھام کیلیے آگاہی مہم

72

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ا یس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کی ہدایات پر ویسٹ پولیس کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے لیے آگاہی مہم کا سلسلہ جاری ہے ، سال نو (نیوایئر) کے موقع پر ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لانے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے آگاہی مہم کے سلسلہ میں پولیس موبائلوں، عمارتوں، چوراہوں اور شاہراہوں پر ہوائی فائرنگ سے اجتناب کے بینرز آویزاں کیے ہیں۔