واقعہ کرم میں ہوا‘تکلیف میں کراچی کے شہریوں کوڈالاگیا، مرتضیٰ وہاب

32

کراچی (جسارت نیوز) میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ واقعہ کرم میں ہوا ہے لیکن کراچی کے شہریوں کو مشکل میں ڈالا ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق میئر کراچی مرتضی وہاب نے خصوصی گفتگو میں کہا کہ واقعہ کرم میں ہوا ہے وہاں صوبے میں ایم ڈبلیو ایم کی اتحادی حکومت ہے، مگر احتجاج کراچی میں کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ احتجاج کی آڑ میں تمام اہم مقامات بند کرکے کراچی کے شہریوں کو مشکل میں ڈالا ہوا ہے، ایم ڈبلیوایم وزیراعلی کے پی کے سامنے احتجاج کی بجائے کراچی میں احتجاج کررہی ہے۔مرتضی وہاب نے کہا کہ کمشنر کراچی اور ایڈیشنل آئی جی نے نمائش پر ایم ڈبلیوایم کے رہنماں سے بات کی ہے لیکن وہ بات سننے کو تیار ہی نہیں ہیں، سندھ حکومت بات چیت سے معاملہ حل کرنا چاہتی ہے ۔میئر کراچی نے کہا کہ سڑکیں بند کرنے سے ٹارگٹ پورا نہیں ہوتا، ملک میں کچھ بھی ہوتا ہے تو احتجاج کراچی میں ہوتا ہے، پورا شہر بند ہو جاتا ہے۔