بلجیم : یکم جنوری سے ای سگریٹ کی فروخت پر پابندی کا فیصلہ

120

برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) بلجیم کے وزیر صحت نے کہا ہے کہ ملک میں یکم جنوری سے ڈسپوزایبل الیکٹرانک سگریٹ کی فروخت پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فرینک وینڈن بروک کا کہنا تھا کہ سستے ای سگریٹ صحت کے لیے سنگین خطرہ ہیں، یہ نوجوانوں کو سگریٹ نوشی اور نکوٹین کی طرف راغب کرنے کا آسان طریقہ ہیں۔ ایک انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک سگریٹ ایک نئی پراڈکٹ ہے جسے صرف نئے صارفین کو راغب کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ رواں سال آسٹریلیا دنیا کا پہلا ملک بن گیا تھا جس نے میڈیکل اسٹورز کے سوا الیکٹرانک سگریٹس کی فروخت پر پابندی لگادی تھی۔