دبئی: کثیر منزلہ عمارت میںآتشزدگی‘ علاقہ خالی کرالیا گیا

91


دبئی (انٹرنیشنل ڈیسک) دبئی میں کثیر منزلہ رہائشی عمارت میں لگنے والی آگ کے باعث آس پاس کی عمارتوں کو بھی خالی کرالیا گیا۔ فائر بریگیڈ نے کئی گھنٹے کے بعد مال آف ایمریٹس کے قریب کثیر منزلہ عمارت میں لگی آگ پر قابو پالیا۔ امدادی ٹیموں کے بروقت پہنچنے اور فوری ریسکیو آپریشن کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔