ڈیجیٹل ادائیگیوں میں ،ریٹیل میں 8 فیصد اضافہ ہوا ہے، خرم شہزاد

105

اسلام آباد (کامرس ڈیسک) وزیرخزانہ کے مشیرخرم شہزادنے کہاہے کہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک میں ڈیجیٹل ادائیگیوں میں 9فیصد اورریٹیل ادائیگیوں میں 8فیصدکی شرح سے نموریکارڈکی گئی ہے۔پیرکواسٹیٹ بینک کی حالیہ رپورٹ کے حوالہ سے اپنے ایک بیان میں وزیرخزانہ کے مشیرخرم شہزادنے کہاہے کہ جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک میں ڈیجیٹل ادائیگیوں میں 9فیصد اورریٹیل ادائیگیوں میں 8فیصدکی شرح سے نموریکارڈکی گئی ہے، ریٹیل ٹرنزیکشن کی مجموعی تعداد1.951ارب ہے جن کامجموعی حجم 136ٹریلین روپے بنتاہے۔انہوں نے کہاکہ مجموعی ادائیگیوں میں ڈیجیٹل ذرائع کا تناسب 87فیصد اوراوور دی کاونٹرز(اوٹی سی) ادائیگیوں کا تناسب13فیصد ہے۔ مختلف بینکوں، مائیکروفنانس اداروں، ای ایم آئیزکے ایپس نے ڈیجیٹل ادائیگیوں کی نمومیں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ خرم شہزادنے بتایاکہ ادائیگیوں کے نظام راست کے ذریعہ مجموعی طورپر197ملین ٹرانزیکشنزریکارڈکی گئی جن کامجموعی حجم 4.7ٹریلین روپے ہے۔