جوہری توانائی ہمارے چیلنجوں کا ایک شفاف حل پیش کرتی ہے‘احسن اقبال

58

میانوالی (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ جوہری توانائی ہمارے توانائی کے چیلنجوں کا ایک شفاف اور سستا حل پیش کرتی ہے،1,200 میگاواٹ کی صلاحیت کے ساتھ چشمہ نیوکلیئر پاور پروجیکٹ (یونٹ فائیو)کے اضافے سے جوہری توانائی کی شراکت میں اضافہ ہوگا، ہم استحکام اور باہمی خوشحالی سے متعین مستقبل کے لیے ٹھوس کام کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چشمہ میںجوہری توانائی کے حامل پلانٹ کی پہلی کنکریٹ ڈالنے کی تقریب سے خطاب میں کیا ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ جوہری توانائی کے پروگرام کی پیش رفت کا مشاہدہ اپنے ملک کے مستقبل کے لیے بے پناہ فخر اور امید کا حامل ہے، پاکستان کے نیوکلیئر پاور پلانٹس بشمول چشمہ کے چار آپریشنل یونٹس (C-1، C-2، C-3 اور C-4)اور کراچی کے دو یونٹس قومی گرڈ میں 3,530میگاواٹ سے زیادہ کا حصہ ڈالتے ہیں۔