امید ہیں کہ مذاکراتی کمیٹیاں کم وقت میں کوئی حل نکال لیں گی، چیئرمین پی ٹی آئی

165
Ali Amin Gandapur is also a leader

اسلام آباد: تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہےکہ پرامید ہیں کہ مذاکراتی کمیٹیاں کم وقت میں کوئی حل نکال لیں گی، مذاکرات میں سنجیدہ کوششیں مثبت نتائج تک ضرور پہنچا دیتی ہیں۔

میڈیا  رپورٹس کے مطابق  مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس پر ردعمل دیتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ  امید ہے فریقین مذاکرات میں کھلے دل اور نیک نیتی کا مظاہرہ کریں گے، حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہوگی۔

انہوں نے مزید کہاکہ  مذاکرات ملکی مفاد میں کیے جارہےہیں، مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہونے سے دونوں کے لیے فائدے مند ہونگے، اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹی کے تمام ارکان 2 جنوری کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔ خیال رہےکہ پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کاکہنا تھا کہ بہت جلد حکومت سے مذاکرات کرکے ہم اپنے 2مطالبات پیش کرینگے، امید ہےکہ حکومت اس پر مثبت جواب دے گی، پی ٹی آئی کے مطالبات میں عمران خان سمیت دیگر سیاسی کارکنان کی رہائی اور جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔