غزہ: جھڑپوں میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک، 7 زخمی

162

تل ابیب: اسرائیلی فورسز کا ایک اور فوجی شمالی غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملوں میں ہلاک ہوگیا جبکہ 7 زخمی ہوئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان نے شمالی غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملوں میں ایک فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہےکہ مزاحمت کاروں کا حملہ بہت شدید تھا، جس کے نتیجے میں 7 فوجی بری طرح زخمی ہوئے ہیں۔

ترجمان نے کہاکہ  فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملے میں 23 سالہ اسرائیلی فوجی یوریل پیریٹز ہلاک ہوا، حملہ اس وقت کیا گیا جب فوجی دستہ ایک عمارت کے اندر موجود تھا، فلسطینی مزاحمت کاروں نے چند لمحوں کی کارروائی میں ایک راکٹ فائر کیا، جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملے میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک ہوا تھا جبکہ 5 زخمی ہوئے تھے۔

یار رہےکہ 7 اکتوبر 2023 سے جاری جنگ میں اب تک اسرائیل کے 8 سو 25 فوجی اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ کئی ہزار زخمی ہوئے ہیں۔