مدارس رجسٹریشن بل کی منظوری قوم کو مبارک ہو،مفتی تقی عثمانی

80

کراچی :وفاق المدارس العربیہ کے سربراہ مفتی تقی عثمانی  کا کہنا ہے کہ مدارس رجسٹریشن بل کی منظوری قوم کو مبارک ہو،مدارس رجسٹریشن ایکٹ کیلئے مولانا فضل الرحمٰن کی کوششیں قابلِ احترام ہیں’ صوبوں کو بھی اس کے مطابق قانون سازی کی توفیق ہو۔

مدارس رجسٹریشن ایکٹ پر ردعمل دیتے ہوئے مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ مدارس رجسٹریشن ایکٹ کے موقف کے مطابق گزٹ نوٹیفکیشن جاری ہو گیا، صوبوں کو بھی اس کے مطابق قانون سازی کی توفیق ہو۔ خیال رہےکہ مولانا فضل الرحمن کی حکومت مخالف تحریک کی دھمکی کے نتیجے میں صدر مملکت نے اعتراض لگا کر بل واپس کردیا تھا، لیکن مولانا فضل الرحمن کی دھمکی کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف نے یقین دہانی کرائی کہ بہت جلد بل دستخط ہوکر منظور کرلیا جائے گا۔