گداگری کیلیے سعودی عرب جانے کی کوشش پر مزید 2 ہندو خواتین گرفتار

65
happened

کراچی:وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) امیگریشن نے گداگری کے لیے سعودی عرب جانے کی کوشش کرنے والی 2 ہندوخواتین کو گرفتار کرلیا، گرفتار خواتین وزٹ ویزے پر سعودی عرب جا رہی تھیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان ایف آئی اے نے بتایاکہ ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ کراچی ائیرپورٹ پرگرفتار خواتین کی شناخت عیشا دیوی اور نیشو دیوی کے نام سے ہوئی ہے، خواتین بھیک مانگنے سعودی عرب جا رہی تھیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی پولیس نے بھیک مانگنے پر ملزمہ کو گرفتارکر کے ڈیپورٹ کیا تھا، ملزمہ اس سے قبل بھی سعودی عرب میں بھیک مانگنے میں ملوث رہی ہیں۔

ترجمان نے مزید کہاکہ ملزمہ ائیرپورٹ پر انتظامیہ کو مطمئن کرنے میں ناکام رہیں ، جس کی وجہ سے شک ہوا اور انہیں روک لیا گیا، جب ان سے سختی کے ساتھ سوالات کیے گئے تو  ملزمہ نیشو کماری گھبراگئیں، دونوں ملزموں کے پاس سعودیہ جانے کے حوالے سے سفری اخراجات کرنے کےلیے رقم بھی نہیں تھی۔