رجب کا چاند نظر آنے سے متعلق رویتِ ہلال ریسرچ کونسل نے تفصیلات بتا دیں

244

لاہور:ملک میں رجب کا چاند نظر آنے سے متعلق رویتِ ہلال  ریسرچ کونسل نے تفصیلات بتا دیں۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رویتِ ہلال ریسرچ کونسل کے حکام نے بتایا کہ 29 جمادی الثانی 1446ھ، بروز بدھ، یکم جنوری 2025ء کو شام کے وقت رجب المرجب کا چاند موسم صاف ہونے کی صورت میں واضح طور پر نظر آ جائے گا۔

نیا چاند منگل 31 دسمبر 2024ء پاکستانی وقت کے مطابق صبح 3 بج کر 27 منٹ پر پیدا ہوگا اور بدھ یکم جنوری 2025ء کی شام غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر 37 گھنٹوں سے زائد ہو چکی ہوگی جو ہلال کی رویت کے لیے کافی ہے۔

چاند دیکھنے کے لیے ضروری عوامل جیسے چاند کی عمر اور غروبِ شمس و غروبِ قمر کے درمیانی فرق کو مدنظر رکھتے ہوئے بدھ کی شام پاکستان بھر میں چاند دیکھنا ممکن ہوگا، بشرطیکہ مطلع صاف ہو۔

رویتِ ہلال کے اعلان کے مطابق یکم رجب المرجب جمعرات 2 جنوری 2025ء کو ہو گی۔