غزہ میں اسرائیلی درندگی کا سلسلہ جاری: 2 اسپتالوں پر وحشیانہ بمباری میں 50 سے زائد فلسطینی شہید

65
200 children were martyred

غزہ:اسرائیل کی غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں صیہونی فورسز نے غزہ کے 2 اسپتالوں کمال عدوان اور الوفا اسپتال پروحشیانہ بمباری کرکے  50 سے زائد فلسطینی شہید کردیے جبکہ درجنوں کے حساب سے زخمی ہوئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق اسرائیل نے حماس کے جنگجوؤں کا بہانا بناکر ایک بار پھر اسپتال میں موجود زخمیوں پر بمباری کی ہے، جس کے نتیجے میں  50 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے ہیں،اسپتال میں ایک بڑی تعداد زخمیوں سے بلکتے مریضوں کی تھی جو مناسب علاج نہ ملنے کی وجہ سے درد میں بلبلا رہے تھے۔

دوسری جانب حماس کے ترجمان نے کہاکہ اسرائیل نے ایک بار پھر حماس کے جنگجوؤں کی آڑ میں نہتے شہریوں پر بمباری کی ہے، جو پہلے سے اذیت کا شکار تھے، اسرائیل نے کمال عدوان اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کو حراست میں لیا ہوا ہے اور ان کی رہائی کے لیے کسی بھی دباؤ کو خاطر میں نہیں لا رہا ہے۔ خیال رہے کہ 8 اکتوبر 2023 غزہ پر اسرائیلی بمباری میں اب تک 45 ہزار 500 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، جس میں ایک بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ 17 ہزار سے تجاوز کرگئی۔